اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.33 ڈالر اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 13.26 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
سوئی سردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں فی یونٹ 0.34 ڈالر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 12.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے۔
اکتوبر میں سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت 12.93 ڈالر اور سوئی سردرن کیلئے فی یونٹ قیمت 12.46 ڈالر تھی۔



















