Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’اکتوبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ لگاتار 3 ماہ سرپلس ریکارڈ ‘

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ لگاتار 3 ماہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ لگاتار 3 ماہ سرپلس ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ماہانہ 306 فیصد کی بہتری ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 34.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، ستمبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 8.6 کروڑ ڈالر سرپلس تھا، گزشتہ سال اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 28.7 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

مالی سال 25ء کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 21.8 کروڑ ڈالر سرپلس ہوا، مالی سال 24ء کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 53 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں بتدریج بہتری آرہی ہے، ترسیلاتِ زر مرکزی بینک کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہورہی ہیں، پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی واقع ہورہی ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے انفلوز 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔