پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے تین ماہ میں 239 ارب روپے کا نقصان کیا۔
پاور ڈویژن کے مطابق ڈسکوز نے رواں سال کی پہلی سہہ ماہی کے تین ماہ میں 239 ارب روپے کا نقصان کیا، گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 308 ارب کے نقصانات تھے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پہلی سہہ ماہی کے تین ماہ کے دوران نقصانات میں 69 ارب روپے کی بہتری آئی، تقسیم کار کمپنیوں کی وصولیاں پہلے تین ماہ کے دوران 91 فیصد رہی، گزشتہ سال ڈسکوز کی جانب سے نقصانات کی شرح 84 فیصد تھی۔
گزشتہ مالی سال 23,24 میں ڈسکوز نے لائن لاسز اور عدم وصولی کی مد میں 591 ارب روپے کا نقصان کیا تھا، رواں مالی سال ستمبر 2024 تک پہلے تین ماہ کے نتائج گزشتہ سال سے بہتر ہیں، رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گردشی قرض میں 11 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر گردشی قرض میں 301 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، گردشی قرض کے حوالے سے بھی رواں مالی سال کی کارکردگی گزشتہ سال سے بہتر رہی۔



















