پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 3505 پوائنٹس کی بڑی مندی رونما ہوئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے کاروباری روز3505 پوائنٹس کی بڑی مندی رونما ہوئی، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 99 ہزار 819 پوائنٹس پر پہنچا۔
بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران چار ہزار سے زائد پوائنٹس مارکیٹ گر گئی، اختتام پر 100 انڈیکس 3505 پوائنٹس کی بڑی کمی سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 455 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 52 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 355 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 1 ارب 11 کروڑ 51 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 43 ارب 26 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔
مارکیٹ کی بلند ترین سطح 99,819 جبکہ کم ترین سطح 94,180 پوائنٹس رہی۔
اس حوالے سے مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال کے باعث مارکیٹ بڑی گراؤٹ کا شکار ہوئی ہے۔



















