پاکستان اسٹاک ایکسچنج نے ایک روزہ تیزی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان دیکھا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں چند منٹ میں ایک ساتھ 95،97 اور 98 ہزار پوائنٹس کی پانچ حدیں بحال ہوگئیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ 4508 سے زائد پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی جارہی ہے، 100 انڈیکس 4675 پوائنٹس بڑھ کر 99,249.73 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔



















