Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں، پی سی بی

چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد  کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )سے رابطہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق   پی سی بی نے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینکتے ہوئے آئی سی سی کو اپنا مؤقف د وٹوک انداز میں واضح کردیا۔

پی سی بی  نے آئی سی سی کو پیغام بھیجا ہے کہ  آئی سی سی میٹنگ سے قبل چیمپئنز ٹرافی کا فارمولا بتایاجائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ  ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ میچ قابل قبول نہیں ہے۔ نیوٹرل وینیو پر بھارت کے ساتھ کھیلنے کے فارمولے  میں پاکستان آئندہ ایونٹس میں بھارت جاکر نہیں کھیلے گا۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ  آئی سی سی یہ تمام معاملات اور فارمولا بورڈ میٹنگ سے قبل طے کرے ۔ پی سی بی کو اپنا موقف واضح کرنے کے بعد آئی سی سی کے جواب کا انتظار  ہے۔

متعلقہ خبریں