Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے  کہ پاکستان فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ  نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ   پاکستان فلسطینی عوام سے آج کے دن مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خود مختار اور  پائیدار فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل  سےفلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور جاریت پر جواب طلبی کرے۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان  غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ فوری جنگ بندی خطے میں اشتعال انگیزی میں کمی کے لیے اہم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے ایران  کے شہر مشہد جائیں گے  جہاں وہ  ای سی او کلین انرجی سینٹر کے چارٹر پر دستخط کریں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ای سی او اجلاس کی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ  سردار ایاز صادق روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ڈوما کی دعوت پر روس کا دورہ کر رہے ہیں ۔ان کے دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان بین الپارلیمانی امور پر تعاون کے لیے ایم  او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں