ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔



















