Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی  دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 680 پوائنٹس کی بلندی تک پہنچا۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر ہنڈریڈانڈیکس 1284 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دن بھر مجموعی طور پر 464 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 271 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 159 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

مارکیٹ میں 1 ارب 76 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں 56 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ کی بلند ترین سطح 104,680 جبکہ کم ترین سطح 102,825 پوائنٹس رہی۔