Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 3 سالوں میں مہنگائی کتنی کم ہوگی؟ اہم رپورٹ جاری

وزارت خزانہ نے آئندہ 3 سالوں میں مہنگائی سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگلے تین سالوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک لائی جائے گی۔

پاکستان میں موجودہ مہنگائی کی شرح 23.4 فیصد کو رواں مالی سال 2025 میں کم کر کے 12 فیصد پر لایا جائے گا۔

مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح کو 7.5 فیصد تک لایا جائے گا جبکہ مالی سال 2027 میں مہنگائی کی شرح مزید کم کر کے 7 فیصد پر لائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق اگلے تین برس میں معاشی ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھا کا 5.5 فیصد تک لائی جائے گی۔ اگلے تین سالوں میں پرائمری بیلنس 1.02 سے کم ہو کر 0.5 فیصد پر آ سکتا ہے۔

اگلے تین سالوں میں ملکی معیشت میں قرضوں کے حجم میں بھی کمی لائی جائے گی۔ رواں مالی سال 2025 میں معیشت میں قرضوں کا حصہ کم کرکے 68.6 فیصد پر لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ اگلے دو مالی برسوں میں معشیت میں قرضوں کا حصہ کم کرکے بالترتیب 67.8 اور 66.6 فیصد تک لایا جائے گا۔