ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 687 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 482 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 8 ڈالرز کمی سے 2658 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے پر مستحکم رہی



















