پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن 100 انڈیکس میں 1991 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 10 ہزار 423 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ 1 لاکھ 12 ہزار اور 1 لاکھ 11 ہزار کی 2 نفسیاتی حد سے نیچے آگئی، مندی کے باعث آج مارکیٹ میں 1 اعشاریہ 77 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
مارکیٹ میں آج بلند ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 480 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 858 رہی، دن بھر مجموعی طور پر 450 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 113 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 284 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 12 ہزار 414 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔



















