ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں مزید 0.80 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 5.08 فیصد ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں چکن کی فی کلو قیمت میں 75 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ٹماٹر 44 روپے، چینی 3 روپے اور گھی 7 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔
جلانے کی لکڑی 13 روپے فی من، کوکنگ آئل 21 روپے مہنگا ہوا، بیف 6 روپے، گڑ ایک روپے، ایل پی جی 7 روپے اور مٹن 3 روپے مہنگا ہوا۔



















