کمشنر کراچی نے آٹے کے نرخوں میں کمی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی نے آٹے کے نرخوں میں دو ہفتوں میں دوسری بار کمی کردی ہے۔ چکی کے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد چکی کا آٹا 115 روپے سے کم ہوکر 105 روپے کا ہو گیا ہے۔
ہول سیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد فائن آٹے کی قیمت 95 روپے سے کم ہوکر 92 روپے ہو گئی ہے۔
ریٹیل میں فائن آٹے کی قیمت میں 3 روپے کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد فائن آٹے کی قیمت 99 روپے سے کم ہوکر 96 روپے ہو گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی، ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت ریٹیل میں 94 روپے سے کم ہوکر 89 روپے ہو گئی ہے۔



















