ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 35 ہزار 678 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 7 ڈالرز کمی سے 2632 فی اونس کی سطح پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر مستحکم رہی۔



















