Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے  2 لاکھ 37 ہزار 483 روہے کا ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم رہی۔