Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 80 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2487 روپے اضافے سے  2 لاکھ 40 ہزار 741 روپے کا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کا ہوگیا۔