Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے کہا کہ پاکستان غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ بندی کے فوری اور مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتا ہے، امید ہے جنگ معاہدہ مستقل جنگ بندی کا باعث اور انسانی امداد میں اضافے کا موجب ہو گا۔

شفقت خان نے کہا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سےطاقت کے اندھا دھند استعمال نے بے گناہ فلسطینی شہریوں کی زندگیوں، املاک اور ہزاروں افراد کی بے دخلی کو شدید نقصان پہنچایا، اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیاں پورے خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں پاکستان فلسطینی مسئلے کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پاکستان غزہ میں اپنے بہن بھائیوں کے لیے مزید امدادی کھیپ بھجنے کی کوشیش کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت تعلیم کی طرف سے گرلز ایجوکیشن سے متعلق 11-12 جنوری کو کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس میں وزیراعظم اور سیکرٹری جنرل اور آئی سی سمیت اہم رہنما شریک ہوئے، کانفرنس کی سائڈ لائنز پر وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کی سیکرٹری جنرل اور آئی سی سی ملاقاتیں ہوئیں۔

شفقت خان نے کہا کہ پاکستان 13و 14 جنوری کو بھارتی وزیر دفاع اور آرمی چیف کے بے بنیاد الزامات اور بے بنیاد دعووں کو سختی سے مسترد کرتا ہے، جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس کی حتمی حیثیت کا تعین اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جانا ہے، اس تناظر میں بھارت کے پاس آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں پر فرضی دعوے کرنے کی کوئی قانونی یا اخلاقی بنیاد نہیں ہے۔

 شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی قیادت کی بیان بازی سے عالمی توجہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جابرانہ اقدامات سے نہیں ہٹائی جا سکتی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ تاجکستان پاکستان کا قریبی دوست ہے، دونوں ممالک کے درمیان معمول کے مطابق دورے کرتے رہتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ وہاخان افغانستان کا حصہ ہے، امریکی میں لابی فرم کی خدمات لینا معمول کی بات ہے، افغانستان پاکستان کا ہمسایہ ہے، ہماری افغانستان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم روسی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، گذشتہ برس روسی ڈپٹی وزیراعظم، وزیراعظم نے پاکستان کے اہم دورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شامی عوام کے اتحاد و اتفاق کی حمایت کرتا ہے، تاجکستان پاکستان کا قریبی دوست ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارے سفیر نئے امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے، اگر بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے تو یہ دفتر خارجہ کے ذریعے موصول نہیں ہوا، اس پر بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ہی تبصرہ کرسکتے ہیں، عافیہ صدیقی کے رحم کے اپیل پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

متعلقہ خبریں