بھارتی پولیس نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممبئی پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے سے متعلق کسی بھی ملزم کی گرفتاری کی تردید کردی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے پولیس سے بچنے کے لیے لباس تبدیل کر لیا تھا تاہم پولیس کو مشتبہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے جس کے تحت اس کی تلاش جاری ہے۔
ایک اور خبر بھی سامنے آئی ہے کہ حملہ آور نے سیف پر حملے سے قبل ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی بھی 14 جنوری کو ریکی کی تھی لیکن وہ سخت سیکیورٹی کے باعث گھر میں داخل ہونے میں ناکام ہوگیا تھا۔
حملہ آور نے شاہ رخ خان کے گھر میں داخلے میں ناکامی پر سیف علی خان کو ٹارگٹ کیا اور ان کے باندرا والے گھر کی ریکی کی۔




















