اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹو کے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف 3 ہزار سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹو مقرر کر دیا۔
اجلاس میں ای سی سی کی جانب سے گھریلو صارفین کے لیے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا گیا۔
کمیٹی کا کہنا تھا کہ کیپٹو پاور پلانٹس پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے فوری اقدامات کیے جائیں۔



















