Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیر خزانہ

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔

 وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، تمام اشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، 2023 کی نسبت رواں سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار معاشی استحکام کے ایجنڈے پر گامزن ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔

    محمداورنگزیب نے کہا کہ ترسیلات زرمیں بھی اضافہ ہواہے، بزنس کونسل کے وفد سے مفید گفتگو ہوئی، آئندہ بجٹ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، پائیدار معاشی استحکام کے ہدف کے حصول کےلیے پرعزم ہیں۔