انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیشنل اور قذافی اسٹیڈیم کی آزمائش کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو خصوصی اجازت دے دی۔
آئی سی سی کو اپنے ایونٹ چیمپئنز ٹرافی کے لیے میزبان وینیوز کا کنٹرول سنبھالنا تھا جو 12 فروری کو شروع ہونا تھا، لیکن آئی سی سی نے پی سی بی کو 8 فروری سے شروع ہونے والی ٹرائنگولر سیریز کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز اس سے قبل ملتان میں شیڈول تھی، لیکن پی سی بی نے ٹرائنگولر سیریز کو قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بعد ان کی جانچ کے لیے لاہور اور کراچی منتقل کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق سہ ملکی سیریز کا کراچی اور لاہور منتقلی کی بڑی وجہ دونوں اسٹیڈیمز کی خامیوں کا جائزہ لینا تھا تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز بہترین انداز میں ہوں۔
آئی سی سی نے پی سی بی کو اپنے سپورٹ پیریڈ میں ان اسٹیڈیمز کی جانچ کے لیے میچز کے انعقاد کی خصوصی اجازت دے دی ہے۔


















