Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونا ملکی تاريخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4000 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4000 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 3429 روپے اضافے سے  2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے کا ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 42 ڈالرز اضافے سے 2903 ڈالرز فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے اضافے سے 3373 روپے ہوگئی۔