Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا میں شدید زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی تصدیق کے مطابق، زلزلہ رات 10 بج کر 48 منٹ پر آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 8 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا اور اس کی گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے محل وقوع کی کوآرڈینیٹس شمال 33.6 اور مشرق 73.13 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے سوات، پشاور، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ میں بھی محسوس ہوئے۔ مری اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

ننکانہ صاحب اور شاہ کوٹ میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

خوف و ہراس کے باوجود زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں