کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، نئے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 774 روپے کا ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ڈالرز اضافے سے 2915 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔



















