Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان

ضمنی امتحانات 2024 میں ناکام امیدواروں کیلئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری  کردیا گیا ہے، جس کے مطابق امتحانی فارم 7 اپریل سے 10 اپریل 2025 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق طلبہ کے امتحانی فارم متعلقہ تعلیمی اداروں کے ذریعے جمع کروائے جائیں گے۔

کالجز 14 اپریل 2025 تک فارم اور پے آرڈر بورڈ آفس میں جمع کروانے کے پابند ہوں گے، فارمز کی مکمل فہرست اور کالج کے پرنسپل کے دستخط کے ساتھ جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم 11 سے 15 اپریل تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، 1000  روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم 16 سے 18 اپریل 2025 تک جمع کرانے کی اجازت ہوگی، فیس جمع کرانے کے بعد واؤچر اور فارم بورڈ آفس کی انکوائری میں لازمی جمع کرانا ہوگا۔

فارم مقررہ تاریخوں میں جمع نہ کرانے کی صورت میں فیس ضبط کر لی جائے گی، جبکہ امتحانی فارمز بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں