Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

کراچی: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000  روپے کمی روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزارروپے فی تولہ ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 1715 روہے کمی کے بعد  2 لاکھ 72 ہزار 633 روہے ہوگئی۔

عالمی صرافہ بازار میں سونا 28 ڈالرز کمی سے 3010 فی اونس کی سطح پر آگیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روہے کمی سے 3170 روہے ہوگئی۔