پشاور میں غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ تھانہ رحمان باباکی حدود میں واقع دیر کالونی غفور آباد میں پیش آیا ہے، جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ واقعے کا مقدمہ مدعی طارق کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے۔


















