بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے، جس میں سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کے لیے اہم قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے سفارتی روابط بڑھانے اور مؤثر رابطوں پر زور دیا اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی کے فروغ پر عملی اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کو مزید گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ، افغانستان اور چین کے درمیان نائب وزارئے خارجہ کی سطح پر مذاکرات
فریقین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق کیا، اور فریقین کا دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی استحکام کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
چھٹا سہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس جلد کابل میں ہوگا، وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سہ فریقی تعاون مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔


















