معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بےاثرہوگئے ہیں اور مختلف ممالک کی جانب سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طورپربہتری آ ئی ہے، چین کی جانب سے توانائی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، اور صنعتی شعبوں میں 1028.6 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: “انویسٹ پاکستان” پروجیکٹ کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا آغاز
امریکی اور برطانوی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی پاکستانی معیشت پراعتماد کا اظہارکیا گیا ہے، امریکا کی جانب سے 111.1 ملین ڈالرجبکہ برطانیہ کی جانب سے 215.6 ملین ڈالر سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں ہونے والا اضافہ پاکستان کےمعاشی استحکام کا باعث بنے گا۔



















