Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

کراچی: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا کو درخواست دے دی ہے، جس پر سماعت کا شیڈول تبدیل کر کے اب 23 جون مقرر کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی یہ درخواست ماہِ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

اس سے قبل اس معاملے پر 19 جون کو سماعت ہونی تھی، تاہم اب اتھارٹی نے نئی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

اگر نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست منظور کر لیتی ہے، تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر تقریباً 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میکانزم کے تحت کی جارہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمت میں مہینے کے فیول اخراجات کی بنیاد پر ردوبدل کیا جاتا ہے۔