پالتوکتے خواب میں اپنے مالک کو دیکھتے ہیں،جانوروں سے متعلق حیران کن تحقیق سامنے آگئی۔ جانوروں کی حرکات سکنات اورخوابوں سے متعلق کئی تحقیق نے کئی گھتیاں کھول دی ہیں۔
یہ تحقیق ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک ماہر نفسیات نے کی ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کتے نیند میں اپنے مالکان کے بارے میں خواب دیکھتے ہیں۔
ڈاکٹر ڈیئرڈری بیریٹ کے مطابق یہ انکشاف جانوروں سے محبت رکھنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔
ماہرنفسیات کے مطابق انسانوں کی طرح جانور بھی دن بھر کے تجربات پر مبنی خواب دیکھتے ہیں۔
ان کاکہناہے کہ چونکہ کتے اپنے مالکان سے گہرا تعلق رکھتے ہیں،وہ خوابوں میں مالک کی خوشبو بھی محسوس کرتے ہیں۔
ممکن ہے کہ جانورخاص طور پر پالتو کتے روزمرہ کے معمولات یاد کرتے ہوں۔
ڈاکٹربیریٹ نے وضاحت کی کہ جب کتے نیندمیں پنجے یا ٹانگیں ہلانیں تووہ دوڑنے یا کھیلنے کا خواب دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
اگر وہ نیندمیں بھونکیں تو ممکن ہے وہ کسی دوسرے کتے یا انسان سے بات کررہے ہوں۔
ڈاکٹربیریٹ کے مطابق جانوروں کانیند کا نظام بھی انسانوں جیسا ہوتا ہے۔جس میں ہلکی، گہری اور ریپڈ آئی موومنٹ (REM) والی نیند شامل ہے۔




















