Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد کے آسمان پر حیرت انگیز قدرتی منظر؛ ویڈیو وائرل

اسلام آباد میں گزشتہ شب ایک نہایت دلچسپ اور حیران کن قدرتی منظر دیکھنے میں آیا، جس نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا، اس منفرد منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان پر بادل کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا موجود ہے جس میں وقفے وقفے سے بجلی چمک رہی ہے جبکہ پورا آسمان صاف ہے جہاں بادلوں کا نام و نشان بھی نہیں ہے۔

 یہ نظارہ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے آسمان دو مختلف مناظر میں تقسیم ہوگیا ہو، ایک طرف رات کی تاریکی کا پرسکون ماحول اور دوسری طرف بادلوں اور بجلی کی گرج چمک، یہ منفرد منظر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو “قدرت کا شاہکار” قرار دیتے ہوئے مختلف انداز میں اپنی آرا کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: نایاب سپر بلیو چاند نے آسمان پر روشنی بکھیر دی

متعلقہ خبریں