Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رجب بٹ کی نئی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

وائرل ہونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر رجب بٹ کے رویے پر بحث کا مرکز بن گئی ہے۔

برطانیہ کے ایک نائٹ کلب میں رجب بٹ کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں وہ ایک لڑکی کے ساتھ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر رجب بٹ کے رویے پر بحث کا مرکز بن گئی ہے اور صارفین کی جانب سے تنقید کی لہر جاری ہے۔

ویڈیو دھندلی اور غیر واضح ہونے کے باوجود سوشل میڈیا صارفین نے فوراً رجب بٹ کو پہچان لیا۔ صارفین نے اس ویڈیو پر شدید ردعمل دیا اور کئی افراد نے ان پر طنز کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ اب اس کی ماں کہے گی کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ تھا جبکہ ایک اور نے کہا کہ یہ کھانسی کی دوا کے اثرات ہیں، کچھ مت کہو۔

سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں کہا کہ رجب بٹ آدھی رات کے بعد الیومینیٹی بن جاتے ہیں۔
Rajab Butt’s Recent Drunk Video From Club Ignites Backlash
Rajab Butt’s Recent Drunk Video From Club Ignites Backlash
Rajab Butt’s Recent Drunk Video From Club Ignites Backlash
Rajab Butt’s Recent Drunk Video From Club Ignites Backlash

بہت سے صارفین نے یہ بھی لکھا کہ رجب بٹ اب اتنے بدنام ہوگئے ہیں کہ وہ ایک نیک دل بیوی کے مستحق نہیں رہے۔

مزید پڑھیں: خوشی کی تقریب یا دولت کی نمائش؟ رجب بٹ نے حد پار کردی

متعلقہ خبریں