ملک میں نئے سال کے آغاز پر بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 2400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونا 2058 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار713روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 4322 ڈالر ہو گئی، 83 روپے کمی سے ایک تولہ چاندی کی قیمت 7635روپے پر آ گئی۔



















