ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا کئی سو روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح دس گرام سونا 771 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے کا ہوگیا۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرز اضافے سے 4595 اونس کی نئی ریکارڈ سطح تک آگیاہے، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے اضافے سے 9 ہزار 75 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔



















