Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان رواں برس او آئی سی وزراء کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کرے گا

او آئی سی نویں وزرا کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کے جائزے کے لیے وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد۔

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس سال اسلامی تعاون تنظیم کی نویں وزراء کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کرے گا۔

او آئی سی نویں وزرا کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں کے جائزے کے لیے وزارت خارجہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی جس میں متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کانفرنس کے انتظامی، سفارتی اور سیکیورٹی پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

حکام نے کانفرنس کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی جب کہ مہمان ممالک کی آمد، پروٹوکول اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے او آئی سی سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں تاکہ کانفرنس مؤثر انداز میں منعقد ہو سکے۔

متعلقہ خبریں