تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اردن سے شائع ہونے والی معروف فہرست ’’دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں‘‘ میں نمایاں مقام حاصل کرلیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو عالمی سطح پر بااثر مسلم رہنماؤں میں شمار کیا گیا ہے جو پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

اس فہرست میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت دنیا کی دیگر اہم مسلم شخصیات بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی مکمل غیر جانبدار رہنے کی پالیسی کو سراہا گیا اور پاکستان کی سفارتی کوششوں سے تنازعہ کے حل کی سنجیدہ و مخلص مصالحتی کوششوں کی بھی تعریف کی گئی۔

اس کے علاوہ مکہ سیکیورٹی معاہدے کو عملی شکل دینے میں بھی پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت کو سراہا گیا اور مکہ سیکیورٹی معاہدے میں سعوی عرب، پاکستان اور ترکی کی اسٹریٹجک تعاون تاریخی پیش رفت کو خصوصی اہمیت بھی دی گئی ہے۔
عالمی سطح پر نمایاں مسلم قیادت کے ساتھ پاکستانی رہنماؤں کی شمولیت کو پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور عالمی اثر و رسوخ کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
















