Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں درجہ حرارت بڑھنے لگا، پارہ 36 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں اس وقت  11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی  ہوا چل رہی ہے

شہرقائد میں گرمی بتدریج بڑھنے لگی آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع مکمل صاف، موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

 شہر قائد میں آج  کم سے کم درجہ حرارت  25 جبکہ موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ گریڈ یکارڈ کیا گیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت  11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی  ہوا چل رہی ہے تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔