Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک کو سعودی وزارتِ خزانہ سے مزید 1 ارب ڈالر موصول

سعودی مالی تعاون کے نتیجے میں پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر کو تقویت ملی ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سعودی وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط 20 اپریل 2026 کو موصول ہو گئی ہے تام یہ رقم سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ معاہدے کا حصہ ہے۔

اس سے قبل پہلی قسط جس کی مالیت 2 ارب ڈالر تھی، 15 اپریل 2026 کو وصول کی جا چکی تھی۔

سعودی مالی تعاون کے نتیجے میں پاکستان کے زرِمبادلہ ذخائر کو تقویت ملی ہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد برقرار ہے جب کہ مالی استحکام کے لیے یہ ایک اہم قدم بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں