Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، 3 ہزار 545 امیدوار میدان میں آگئے

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، مجموعی طور پر 3 ہزار 545 امیدواروں نے اپنے کاغذات متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرائے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کے بعد 8 نومبر تک امیدواروں کو کاغذات جمع کرانے کا موقع دیا گیا۔ آخری روز 1470 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے، جبکہ اسلام آباد کے 16 ریٹرننگ افسران کے تحت مجموعی طور پر 6 ہزار 520 کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے۔

الیکشن کمیشن کے ترمیمی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 10 نومبر کو جاری ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 سے 16 نومبر تک کی جائے گی۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 17 سے 20 نومبر تک اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جن پر اپیلٹ اتھارٹیز 21 سے 25 نومبر تک فیصلے کریں گی۔

امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 26 نومبر کو جاری ہوگی جبکہ 27 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے اور حتمی فہرست جاری کرنے کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ انتخابی نشانات 28 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی، جبکہ حتمی اور سرکاری نتائج 21 سے 24 دسمبر تک مرتب کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں