ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور انیتا آنند کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے میں جاری تازہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی اور اس حوالے سے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو ترجیح دیتا رہے گا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جس میں تجارت، زراعت اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
یہ رابطہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی روابط اور باہمی مفادات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



















