Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید گرمی نے کراچی والوں کو نڈھال کردیا

شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری گرمی نے شہریوں کے بے حال کردیا ہے اور آج بھی مطلع صاف، موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب  78 فیصد ہے۔

شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے  گرمی کی شدت 44 تا 46 ڈگری محسوس کی جارہی ہے جبکہ آج درجہ حرارت 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔