Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاہنہ واقعہ میں جاں بحق 14 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

تین بچوں کی نماز جنازہ دھوپ سڑی میں کچھ دیر بعد ادا کی جائے گی

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے مزید چار بچوں، ماہ نور، تصبیح شہزاد، ارحم اور عبداللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 11 بچوں کی نماز جنازہ ادا کیے جانے کے بعد انہیں سپردِ خاک کیا جا چکا ہے جبکہ باقی 3 بچوں کی بھی نماز جنازہ دھوپ سڑی میں کچھ دیر بعد ادا کی گئی جس کے بعد مکمل طور پر  14بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ سانحے کے باعث پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشک بار دکھائی دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک رہائشی مکان میں قائم ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے دل دہلا دینے والا سانحہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 14 معصوم بچے جاں بحق جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں