حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے فی لیٹر سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 357 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر 2026 سے ہوگا۔ قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

















