Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان رجیم میں بدترین سیکیورٹی صورتحال، افغانستان کا سفر خطرناک قرار

آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے سختی سے روک دیا

افغان طالبان رجیم میں امن وامان کے حالات بدترین اور افغانستان دن بدن عالمی تنہائی کا شکار ہو رہا ہے تاہم آسٹریلیا نے سیکیورٹی خطرات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے سختی سے روک دیا۔

آسٹریلوی محکمہ خارجہ اینڈ ٹریڈ کی ویب سائٹ اسمارٹ ٹریولرپر جاری ایڈوائزری کے مطابق آسٹریلوی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیتے ہیں کہ افغانستان کا سفرنہ کریں، افغانستان میں آسٹریلوی شہری زخمی اور ہلاک ہوئے، غیر قانونی طور پرحراست میں بھی رکھے گئے۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کا کوئی بھی حصہ محفوظ نہیں ہے، حتیٰ کہ دارالحکومت کابل بھی خطرے سے خالی نہیں، آسٹریلوی شہری سیاحتی، ثقافتی سرگرمیوں یا اہلِ خانہ سے ملاقات کیلئے بھی افغانستان کا سفر نہ کریں۔

اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک نے بھی اپنے شہریوں پر افغانستان سفر کی پابندی لگا رکھی ہے۔

اس حوالے سے تجزیہ کار ڈاکٹرارم سرور کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال اب بھی خطرناک اورغیر یقینی ہے جہاں  پرملکی اورغیر ملکی شہریوں کیلئے حالات غیر محفوظ ہیں۔

مختلف ممالک کا اپنے شہریوں کو افغانستان کے سفر سے روکنا واضح ثبوت ہے کہ طالبان رجیم ملک میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں