Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ کا انقرہ میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں شرکت کا اعلان

نیٹو کا اہم اجلاس 7 سے 8 جولائی کو ترکی کے شہر انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انقرہ میں ہونے والے نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن ملاقاتوں میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انقرہ میں شام کے صدر احمد الشرع سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ نیٹو کا اہم اجلاس 7 سے 8 جولائی کو ترکی کے شہر انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے جس میں رکن ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں