چین کے شہر شین ژین میں دنیا کی سب سے بڑی لائبریری دنیا بھر سے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
بول نیوز کی رپورٹ کے مطابق ’آئیز آف جی بی اے‘ کے نام سے قائم اس لائبریری میں مختلف موضوعات پر ایک لاکھ سے زائد کتابیں موجود ہیں۔
لائبریری میں دنیا کی مختلف زبانوں میں شائع شدہ کتابیں ترجمے کے ساتھ دستیاب ہیں جس سے مختلف ممالک سے آنے والے قارئین بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔
ہر سال لاکھوں کی تعداد میں مطالعے کے شوقین افراد اس لائبریری کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں وسیع ذخیرۂ کتب کے ساتھ مطالعے کے لیے بہترین ماحول بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
چین کے شہر شین ژین میں قائم یہ لائبریری نہ صرف کتاب دوست افراد بلکہ علم و تحقیق سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی ایک اہم مرکز بن چکی ہے۔



















