ملک کے دیگر علاقوں کی طرح سندھ کےعوام کا بھی نئے انتظامی یونٹس کے قیام کامطالبہ کردیا۔
ملک میں پائیدارترقی،علاقائی توازن اوربہترانتظامی امور کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے انتظامی بہتری اوربنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سندھ کے عوام نے نئے صوبوں کے قیام کی بھرپورحمایت کردی۔
نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے سندھ سے تعلق رکھنے والےشہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں،اس سےعوامی مسائل جلدی حل ہوں گے۔
شہری کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں بجلی، پانی، گیس، سڑکیں اور اسپتال جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں، صوبائی حکومت نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا، نہ سڑکیں بنیں، نہ اسپتال اور نہ اسکول قائم ہوئے۔
ایک اور شہری نے کہاکہ اگر نئے یونٹس بنتے ہیں تو نئے سسٹم میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی سہولیات عوام میسر آئیں گی۔
نئے انتظامی فریم ورک سے وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔



















