Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ نے بیلاروس کے عالمی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

‘حکومت سندھ کے تعاون سے تیار کردہ فلم لیاری کی نوجوان لڑکی کی متاثرکن کہانی پر مبنی ہے‘

لاہور: پاکستانی فلم ’’میرا لیاری‘‘ نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے بیلاروس کے معروف فلمی میلے ’’لسٹاپڈ‘‘ میں اسپیشل جیوری ایوارڈ حاصل کرلیا۔

بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلم کی کامیابی کو ملکی سنیما کے لیے اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

ابوعلیحہ کی تحریر و ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’میرا لیاری‘‘ کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے جبکہ عائشہ عمر اور وقاص رضوی اس فلم کے پروڈیوسرز ہیں۔

حکومت سندھ کے تعاون سے تیار کردہ فلم لیاری کی نوجوان لڑکی کی متاثرکن کہانی پر مبنی ہے۔ فلم میں معاشرتی رکاوٹوں کے باوجود فٹبالر بننے کا خواب دیکھنے والی لڑکی کی جدوجہد دکھائی گئی ہے۔

فلم ’’میرا لیاری‘‘ کی عالمی سطح پر کامیابی کو پاکستانی سنیما کے لیے قابلِ فخر اعزاز قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں